مرکزی وزیر زراعت نریند سنگھ تومر نے گزشتہ ایک برس سے تنازع کے شکار زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا بِل لوک سبھا میں پیش کیا جسے اکثریت کے ساتھ منظور کر لیا گیا۔
زرعی قوانین کی منسوخی کے بل پر کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری(Adhir Ranjan Chowdhury) نے بحث کا مطالبہ کیا لیکن لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی۔
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن کانگریس، ترنمول کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کسانوں کے مسائل پر لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کانگریس کی پرتیبھا سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے دنیشور پاٹل کو رکنیت کا حلف دلایا۔