اردو

urdu

By

Published : Aug 2, 2019, 5:37 PM IST

ETV Bharat / state

پاکستان جادھو کو قانونی مدد مہیا کرائے: حکومت

بھارتی حکومت نے پاکستان سے کلبھوشن جادھو کو قانونی مدد مہیا کرانے کے لیے کہا ہے۔

پاکستان جادھو کو قانونی مدد مہیا کرائے: حکومت

ذرائع نے کہا کہ حکومت نے جمعرات کو پاکستان سے کہا کہ وہ بین الاقوامی عدالت کے فیصلوں کے مطابق کلبھوشن جادھو کو خوف سے پاک ماحول میں بلارخنہ قانونی مدد مہیا کرائے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے حکومت کے اس موقف پرابھی کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے 18 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کے بعد مسٹر جادھو کو ویانا معاہدے کے آرٹیکل 36 کے پیرا (بی) کے مطابق اس کے حقوق سے انہیں واقف کرا دیا گیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے جمعرات کو کہا کہ ہم نے پاکستان میں بھارت کے سفیر کو کلبھوشن جادھو کو قانونی مدد مہیا کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔

اس کے بعد وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ ''ہمیں پاکستان کی طرف سے ایک تجویز ملی ہے۔ ہم بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کے مطابق اس تجویز پرغور کررہے ہیں۔ ہم سفارتی چینل کے ذریعے پاکستان کو جواب دیں گے''۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details