قومی دارالحکومت دہلی سے متصل شہر نوئیڈا میں عالمی یوم معذور کے موقع پر 'ایورا فاؤنڈیشن' کے ذریعہ ایک آل انڈیا ڈرائنگ، پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
اس میں بھارت کے تمام خطوں کے سکولز کے بچوں نے شرکت کی اس مقابلے کا مقصد سکول میں زیرتعلیم طلبا میں معذور لوگوں کے تیئں شعور اجاگر کرنا اور بیداری پیدا کرنا تھا۔
یہ مقابلہ چھٹی سے لیکر دسویں کلاس کے طلبا کے لیے تھا اور اس میں بھارت کے تمام خطوں کے سکولز کے بچوں نے شرکت کی۔
مقابلے کا مقصد سکول میں زیرتعلیم طلبا میں معذور لوگوں کے تیئں شعور اجاگر کرنا ایورا فاؤنڈیشن کے صدر ج للت کمار 'سمائک للت' نے بتایا کہ منتخب پینٹنگز کی مجازی نمائش www.evara.org پر منعقد کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ 'سمادھان-2020' کے نام سے اس مقابلے کا موضوع 'معذور طلباء کی شمولیت' تھا۔
مصوری مقابلے مقابلے کا مقصد طلبا میں معذور افراد کے تحت شعور و بیداری پیدا کرنا اس پروجیکٹ کی کنوینر مسز شاردا سمن اور مسز مدھورم اپریجتا نے مقابلہ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کلاس چھ سے آدیہ سنگھ اور ارجن پرتاپ سنگھ، کلاس سات سے نیلانجنا ماگو اور اکشیانشی سنگھ، کلاس آٹھ سے کرن اور نویں کلاس سے مقابلے میں کٹیکا پانڈے اور اوشی بنسال جبکہ دسویں کلاس سے سمرن، پنکی اور منن جین کو فاتح قرار دیا گیا تاہم ان فاتحین کو انعامات سے نوازا جائے گا، جبکہ تفصیلی نتائج ایویرا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔
عالمی یوم معذور پر مصوری مقابلہ خیال رہے کہ جیتنے والے طلباء کو سرٹیفکیٹ اور گفٹ ہیمپرز دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ طلباء نے معذور افراد اور معذور افراد کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو چھونے والی طرح طرح کی ڈرائنگز بنائیں۔
اس میں بھارت کے تمام خطوں کے سکولز کے بچوں نے شرکت کی کچھ تصاویر میں معذور افراد کی پریشانیوں کو دکھایا گیا تھا اور کچھ دوسروں میں ان مسائل کے حل کو موضوع بنایا گیا تھا۔
للت کمار نے کہا کہ ان تصویروں کو دیکھ کر یہ خوشگوار احساس ہوتا ہے کہ معاشرے کے مختلف طبقات کے لیے طلبا میں حساسیت پیدا ہورہی ہے۔