اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: پانی کے لین دین کا منصوبہ - پانی

اروند کیجریوال نے پانی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہریانہ سے پانی کے لین دین کا منصوبہ بنایا ہے۔ جس کے سبب دونوں ریاستوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔

اروند کیجریوال

By

Published : Jul 9, 2019, 2:31 PM IST

دہلی اور ہریانہ کے درمیان اکثر پانی کو لے کر تنازعات ہوتے رہتے ہیں دونوں ریاستوں کی حکومت بھی اکثر اس کا حل نکالتی رہی جو کہ اب تک کامیاب نہ ہو سکی ہیں۔

اروند کیجریوال

کیونکہ بارش کے ایام میں یمنا ندی میں پانی زائد ہوجاتا ہے تب ہریانہ، معاہدے میں طئے کی گئی میعاد سے زیادہ پانی چھوڑ کر دہلی والوں کے لیے مصیبت پیدا کردیتا ہے۔

دوسری جانب جب بوند بوند پانی کے لیے دہلی والے ترستے رہتے ہیں تب پانی کی کمی کے لیے بھی ہریانہ پریشان کرتا ہے۔

لیکن اب دہلی حکومت پانی کی دستیابی کے لیے متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے، اروند کیجریوال نے اب ہریانہ سے پانی کی ادلا بدلی کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے جس کے سبب دونوں ریاستوں کو فائدہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details