اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیری نوجوان کو کمرہ نہ دینے پر نوٹس - oyo room

دہلی کے جنوبی علاقے میں او یو سسٹم سے جڑے ہوئے ایک ہوٹل میں ایک کشمیری نوجوان کو کمرہ دینے سے انکار کردیا گیا۔

کشمیری نوجوان کو کمرہ نہ دینے پر نوٹس

By

Published : Aug 22, 2019, 5:19 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 9:40 PM IST

اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دہلی اقلیتی کمیشن نے او یو کمپنی کو نوٹس جاری کیا ہے۔

دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے او یو کمپنی کو نوٹس بھیجا ہے اور ان سے جواب طلب کیا ہے کہ ایک کسٹمر کے خلاف اس طرح کا امتیازی سلوک کرنا خطرناک ہے۔

کمیشن نے اویو کمپنی کو حکم دیا ہے کہ 4 ستمبر تک تحریری طور پر جواب دے کہ انہوں نے اس طرح غیر امتیازی سلوک کیوں کیا۔

کشمیری نوجوان کو کمرہ نہ دینے پر نوٹس

کمیشن نے کہا کہ کمپنی لکھ کر بتائے گی کہ انہوں نے امتیازی سلوک کرنے والے ملازم کے خلاف کیا کارروائی کی ہے؟ اور مذکورہ نوجوان کو اس زیادتی کے لیے کیا معاوضہ دیا گیا یا دیا جائے گا؟

کمیشن نے کہا کہ تسلی بخش جواب نہ ملنے پر کمپنی کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور ایک مناسب جرمانہ بھی اس پر عائد کیا جاسکتا ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 9:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details