اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک میں ٹرینوں کے ذریعہ آکسیجن کی فراہمی ہوگی

آکسیجن کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے مرکز نے ملک کے مختلف صحت مراکز میں 162 آکسیجن پلانٹس لگانے کی پہل کی ہے، کیونکہ ملک میں کووڈ-19 مریضوں کی تعداد بڑھ کر 18 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

By

Published : Apr 19, 2021, 11:26 AM IST

ملک میں ٹرینوں کے ذریعہ آکسیجن فراہم کی جائے گی
ملک میں ٹرینوں کے ذریعہ آکسیجن فراہم کی جائے گی

ملک میں کووڈ-19 سے متاثرہ اور زیرعلاج مریضوں کی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، اس کے پیش نظر آکسیجن کی کمی کو دور کرنے کے لئے مرکز مختلف صحت مراکز میں 162(پی ایس اے) آکسیجن پلانٹ لگانے کی پہل کی ہے، ساتھ ہی ریلوے آکسیجن کی آمد و رفت کے لئے خصوصی ٹرین چلانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوویڈ 19 کے 2،61،500 نئے معاملے آنے کے بعد سے کئی ساری صنعتیں اکٹھا ہو کر اب اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی شروع کردی ہیں۔

مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے آج کہا ہے کہ 'ریمڈیسویر انجکشن' کی پروڈکشن دوگنا کرنے، آکسیجن کی فراہمی اور کوویڈ 19 ویکسین فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لئے ریاستوں کو مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صحت مراکز میں پی ایس اے کے 162 آکسیجن پلانٹ لگانے کا کام جاری ہے، اس سے طبی آکسیجن کی صلاحیت میں 154.19 ایم ٹی (میٹرک ٹم) اضافہ ہوگا۔

اس سے قبل وزارت نے 50،000 میٹرک ٹن میڈیکل آکسیجن کی درآمد کے لئے ٹینڈر نکالنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا کی جانب سے تمام ریاستوں کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کوڈ ۔19 کے معاملات میں تیزی سے اضافے کے سبب میڈیکل آکسیجن کی بڑھتی مانگ کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے ایک ٹیم کی تشکیل دی ہے جو صنعتی استعمال کے لئے فراہم کردہ آکسیجن کا جائزہ لیا ہے، تاکہ ملک میں میڈیکل آکسیجن کی مانگ پوری کی جاسکے اور لوگوں کی جانیں بچائی جاسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ جائزہ کے بعد کمیٹی نے صنعتی مقصد کے لئے استعمال کئے جانے والے آکسیجن کی فراہمی پر 22 اپریل تک پابندی عائد کردی ہے۔ حالانکہ اس میں نو مخصوص صنعتوں کو چھوٹ دی گئی ہے۔

اجے بھلا نے مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، گجرات، دہلی اور اتر پردیش جیسی ریاستوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'ان ریاستوں میں کوویڈ 19 کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے آکسیجن کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔ ریلوے آئندہ چند روز میں آکسیجن اور آکسیجن سلنڈر کی فراہمی کے لئے 'آکسیجن ایکسپریس' چلائے گی۔

مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کی حکومتوں نے اس سے قبل ریلوے سے پوچھا تھا کہ ریل نیٹ ورک کے ذریعہ طبی آکسیجن کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا جاسکتا ہے۔

وہیں وزارت اسٹیل کے مطابق اسٹیل فیکٹریوں میں آکسیجن کے 28 پلانٹ ہیں۔ جو سرکاری اور نجی شعبوں میں روزانہ 1500 ٹن میڈیکل آکسیجن فراہم کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ 30 ہزار میٹرک ٹن کا اضافی اسٹاک بھی طبی استعمال کے لئے دستیاب کرا دیا گیا ہے۔

گجرات کے نائب وزیر اعلی نتن پٹیل نے احمد آباد کے سول اسپتال کمپلیکس میں صحافیوں کو بتایا کہ گجرات میں روزانہ 9000 سے زیادہ کورونا وائرس کے کیس آ رہے ہیں۔ ہم وقتا فوقتا نئی سہولیات اور بستروں میں اضافہ کر رہے ہیں، لیکن یہ ہمارے ضرورت سے کم ہیں کیونکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں شدید اضافہ ہورہا ہے۔

سول اسپتال کے باہر کرونا وائرس کے مریضوں کو لے کر کھڑی ایمبولینس کے بارے میں صحافیوں نے جب نتن پٹیل سے پوچھا تو پٹیل نے کہا کہ حکومت کا عہد ہے کہ دوسرے اسپتالوں سے واپس بھیجے گئے ہر مریض کی جان بچائی جائے گی۔

وہیں مدھیہ پردیش کے ضلع شہڈول میں واقع ایک سرکاری اسپتال میں مبینہ طور پر میڈیکل آکسیجن کی فراہمی کم ہوجانے سے کوویڈ 19 کے چھ مریضوں کی موت ہوگئی۔

یہ واقعہ ہفتہ کے درمیانی شب گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال (جی ایم سی ایچ) میں پیش آیا۔ تاہم ضلع انتظامیہ نے آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ان اموات کی تردید کی ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے گزشتہ روز کہا کہ دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 25،000 سے زیادہ نئے معاملے آئے ہیں۔ جس کے بعد سے اب اسپتالوں میں 100 سے بھی کم آئی سی یو بستر خالی رہ گئے ہیں۔

وزیر اعلی نے کہا ہے کہ 'میں نے آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بات کی ہے اور انہیں بستر اور آکسیجن کی ضرورت سے آگاہ کیا ہے۔ ہم مرکز سے مستقل رابطے میں ہیں اور مدد کا مطاکبہ کررہے ہیں۔

کیجریوال نے مرکز سے درخواست کی ہے کہ 'دہلی میں سنٹر کے ذریعہ چلائے جانے والے 10،000 بیڈوں میں سے کم سے کم 7،000 بستروں کو کوویڈ بستر کے طور پر محفوظ کیا جائے اور فوری طور پر آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی سرکاری اسپتالوں میں 10،000 بیڈوں میں سے صرف 1،800 بستر ہی کوڈ مریضوں کے لئے محفوظ ہیں۔

کیجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت اگلے دو تین دن میں یمونا اسپورٹس کمپلیکس، رادھا سوامی ستسنگ ویاس کیمپس اور اسکولوں میں آکسیجن کی سہولیات کے ساتھ 6،000 بیڈوں کا انتظام کرے گی۔

انہوں نے کہا 'ہمارے پاس آئی سی یو بیڈ کی کمی ہے، دہلی میں اب ہمارے پاس 100 سے کم آئی سی یو بیڈ خالی ہیں۔ آکسیجن کی بھی کمی ہے۔

وہیں شمالی ریلوے نے دہلی کے شکور بستی ریلوے اسٹیشن پر 50 الگ الگ واس کوچ تیار کئے ہیں۔ ہر ایک کوچ میں دو دو آکسیجن سلنڈر موجود ہیں۔ اس طرح کے 25 کوچ پیر تک آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر دستیاب ہوں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details