اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں 20 ہزار گھر قرنطینہ کے لیے نشان زد: بیجل

نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز میں لاک ڈاؤن کے باوجود بڑی تعداد میں لوگوں کے اکٹھا ہونے اور یہاں 24 افراد کے کورونا وائرس (کووڈ 19) سے متاثر پائے جانے کے بعد دہلی میں تقریبا 20 ہزار گھروں کی شناخت کر کے سختی سے گھریلو قرنطینہ کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

دہلی میں 20 ہزار گھر قرنطینہ کے لیے نشان زد: بیجل
دہلی میں 20 ہزار گھر قرنطینہ کے لیے نشان زد: بیجل

By

Published : Mar 31, 2020, 2:59 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے وزیر اعلی اروند کجریوال اور دیگر وزرا اور اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ اطلاع دی۔

مسٹر بیجل نے کہا کہ تبلیغی مرکز کے واقعہ کے بعد 20 ہزار گھروں کی نشاندہی کر کے گھریلو قرنطینہ کیا جائے گا۔ اس میں سب سے زیادہ تعداد جنوب مشرقی دہلی کی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ لاک ڈاؤن پر سب کو سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کھانا فراہم کرنے کے لئے 500 مقامات سے بڑھاکر ڈھائی ہزار کیا جا رہا ہے جس سے سوشل ڈسٹنسنگ (سماجی فاصلہ) کا سختی سے عمل کرایا جا سکے۔

مسٹر بیجل نے کہا سوشل ڈسٹنسنگ کے لئے ہر سطح پر لوگوں کوبیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details