اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حساس علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کیا جائے'

دہلی ہائی کورٹ نے پولیس کو ہدایت دی ہے دہلی کے حساس مقامات پر جلد از جلد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔

سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کیا جا ئے
سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کیا جا ئے

By

Published : Mar 4, 2020, 11:07 AM IST

عدالت میں دہلی پولیس کی وکیل راہول مہرا نے کہا کہ 44 حساس علاقوں میں 6630 سی سی ٹی کیمرے کے تنصیب کا کام مارچ 2021 تک پایئہ تکمیل تک پہونچے گا ۔

انہو ں مزید کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی تنصیب کے لئے ٹینڈر کے سرگرمیوں میں طویل وقت لگے گا۔

اس سے قبل دہلی پولیس نے کہا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی تنصیب کا جنوری تک مکمل ہو جائیگا ۔

اس کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے ہدایت دی کہ دہلی کے حساس علاقوں میں جلد ازجلد سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا ئیں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگا نے سے خواتین کے خلاف ہو نے والے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔

واضح رہے کہ سال 2012 میں نربھیا اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد عدالت نے نوٹس لیتے ہوے اس معاملے پر سماعت کا آغاز کیا تھا ۔

عدالت کی جانب سے اس معاملہ پر وقتا فوقتا ہدایات جاری ہو تی رہی ہیں ۔

اس سے قبل عدالت نے دہلی پولیس کو دہلی کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرہ تنصیب کرنے کا حکم جا ری کیا تھا ۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details