اردو

urdu

ETV Bharat / state

حزب اختلاف کی اہم میٹنگ آج، کئی جماعتوں کا شامل ہونے سے انکار

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آر سی کے خلاف ہورہے مظاہرے کی وجہ سے موجودہ سیاسی حالات پر غور وخوض کرنے کے لیے کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن پارٹیوں کی آج دوپہر دوبجے میٹنگ ہونے والی ہے۔

حزب اختلاف کی اہم میٹنگ آج
حزب اختلاف کی اہم میٹنگ آج

By

Published : Jan 13, 2020, 9:40 AM IST

Updated : Jan 13, 2020, 1:23 PM IST

اپوزیشن پارٹیاں اس میٹنگ کے ساتھ اپنے اتحاد دکھانا چاہتی ہیں۔ لیکن اس میں بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی، عام آدمی پارٹی اور سیوشینا نے شامل ہونے سے انکار کیا ہے۔

حزب اختلاف کی اہم میٹنگ آج

مایاوتی نے ٹوئٹ کرکے اس کی جانکاری دیتے ہوئے کانگریس پر اعتماد شکنی کا الزام لگایا ۔ ساتھ ہی کہا کہ بی ایس پی سی اے اے اور این آر سی وغیرہ کی مخالفت کرتی ہے۔

انہوں نے مرکزی حکومت سے دوبارہ اپیل کی ہے کہ وہ اس تقسیم کرنے والی غیر قانونی قانون کو واپس لے۔ ساتھ ہی جے این یو اور دیگر تعلیمی ادارموں میں بھی طلبا کا سیاست زدہ کرنا صحیح نہیں ہے۔

وہیں عام آدمی پارٹی نے بھی کانگریس کی قیادت میں بلائی گئی میٹنگ میں حصہ لینے سے منع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو کانگریس کی چیف سونیاگاندھی نے شہریت ترمیمی قانون کو ایک تفریق اور تقسیم کرنے والا' قانون قرار دیا۔ جس کا 'ناپاک' مقصد لوگوں کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرنا تھا۔' سی اے اے ایک تفریق اور تقسیم کرنے والا قانون بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی لوگوں کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرتا ہے۔ پارٹی نے سی اے اے کو فوراً واپس لینے اور این پی آر کے عمل کو روکنے کی مانگ کی تھی۔


یاد رہے کہ اس سے قبل سی اے اے کے خلاف جب اپوزیشن پارٹی صدر جمہوریہ کووند کے پاس گئے تھے۔ اس وقت بھی بی ایس پی ان کے ساتھ نہیں تھی حالانکہ پارٹی نے بعد میں اس مدعے کو لے کر صدر سے ملاقات کی تھی۔

Last Updated : Jan 13, 2020, 1:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details