اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہری ونش کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش - ہری ونش

اپوزیشن کی 12 پارٹیوں نے اتوار کو راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیرمین ہری ونش کے رویہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے ایوان بالا کی کاروائی کو التوا کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دو متنازعہ زرعی بلز منظور کرنے پر ہری ونش پر اپنی برہمی کا اظہار کیا ہے۔

Opposition gives no-confidence notice against RS deputy chairman
ہری ونش کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد

By

Published : Sep 21, 2020, 11:31 AM IST

اپوزیشن 12 جماعتوں نے اتوار کو راجیہ سبھا کے نائب صدرنشین ہری ونش کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس پیش کیا۔ راجیہ سبھا میں دو زرعی بلز کی منظوری کے دوران ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے رواں رکھے گئے رویہ سے اپوزیشن ارکان ناراض ہیں۔

جن جماعتوں نے عدم اعتماد کا نوٹس پیش کیا ہے ان میں کانگریس، ترنمول کانگریس، سماج وادی پارٹی، ٹی آر ایس، سی پی آئی، این سی پی، آر جے ڈی، نیشنل کانفرنس، ڈی ایم کے اور عام آدمی پارٹی شامل ہیں۔

کانگریس رہنما احمد پٹیل اور دیگر اپوزیشن اراکین نے کہا ہے کہ ایوان کو ملتوی کرنے کے ہمارے مطالبہ کو قبول نہیں کیا گیا۔ ہم نائب صدرنشین کے رویہ کے خلاف اور بلز کی منظوری کے طریقہ کار پر احتجاج کےلیے تحریک عدم اعتماد پیش کررہے ہیں۔

احمد پٹیل نے کہا کہ ڈپٹی چیرمین کو جمہوری روایات کا تحفظ کرنا چاہئے جبکہ انہوں نے ان اقدار کو نقصان پہنچایا ہے۔

ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ڈریک اوبرائن نے بھی حکومت پر پارلیمانی نظام اور جمہوریت کا قتل کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’حکومت نے اپوزیشن اراکین کو زرعی بلوں پر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی، یہ پارلیمانی جمہوریت کےلیے ایک افسوسناک دن ہے‘۔

انہوں نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’بی جے پی نے ہماری جمہوریت کے ایک اور بڑے ادارے ’پارلیمنٹ‘ کے وقار کو تہس نہس کردیا ہے۔ آئین کے تحت ضمانت دیئے گئے ارکان پارلیمنٹ کے حقوق کو چھین لیا گیا‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details