نئی دہلی: کانگریس نے مہنگائی کو لے کر حکومت کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر محاذ کھول دیا ہے۔ پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔ Opposition continues protests on price rise in Parliament
پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے قبل کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ راہل گاندھی کی قیادت میں گاندھی جی کے مجسمہ کے سامنے جمع ہوئے اور مہنگائی کے خلاف ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر مظاہرہ کرنے لگے اور حکومت مخالف نعرے بلند کرتے ہوئے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔