اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ میں آن لائن سمراسکول آن جاب ریڈینیس - جامعہ میں آن لائن جاب فیئر

عالمی وبا (کووڈ-19) کی وجہ سے محدود ہوتے ملازمت کے مواقع میں روزگار کا امکان جامعہ سے نظر آرہا ہے۔

عالمی وبا (کووڈ-19) کی وجہ سے محدود ہوتے ملازمت کے مواقع میں روزگار کا امکان جامعہ سے نظر آرہا ہے
عالمی وبا (کووڈ-19) کی وجہ سے محدود ہوتے ملازمت کے مواقع میں روزگار کا امکان جامعہ سے نظر آرہا ہے

By

Published : Jul 13, 2020, 8:24 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں واقع معروف جامعہ ملی اسلامیہ یونیورسٹی میں آن لائن سمر سکول آن جاب ریڈینیس' کا انعقاد یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل کی جانب سے کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 16 جولائی سنہ 2020 سے شروع ہوکر 24 جولائی سنہ 2020 تک ایک ہفتے چلنے والا 'آن لائن سمر سکول آن جاب ریڈینیس' جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پلسمنٹ سیل کی جانب سے کیا جارہا ہے۔

اس کا مقصد کووڈ-19 کی وجہ سے سکڑتے ملازمت کی منڈی میں روزگار کے مواقع کے لیے طلبا کو تیار کرنا اور اس کے امکان سے انھیں روشناس کرانا ہے۔

خیال رہے کہ اس پروگرام کا افتتاح 16 جولائی 2020 کو سہ پہر تین بجے گوگل میٹ سے ہوگا۔

عالمی وبا (کووڈ-19) کی وجہ سے محدود ہوتے ملازمت کے مواقع میں روزگار کا امکان جامعہ سے نظر آرہا ہے

افتتاحی اجلاس میں مسٹر انیس خان، گلوبل بزنس ہیڈ، ڈبلیو پی آر او لمیٹڈ، برطانیہ مہمان خصوصی ہوں گے۔

واضح رہے کہ مسٹر انیس خان 'عالمی معیشت کے تبدیل ہوتے منظر نامے اور مستقبل کے امکانات' پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یاد رہے کہ پروفیسر نجمہ اختر وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ اس اجلاس کی صدارت کریں گی۔

اس سمرسکول کا انعقادوائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر نجمہ اختر کی سرپرستی میں ہورہا ہے۔

اس پروگرام کے ذریعے یونیورسٹی کے مختلف کورسز کے طلبا ملازمتوں کے امکان اور اس کے حصول کے طریقہ کار سے واقف ہوسکیں گے۔

جامعہ ملی اسلامیہ یونیورسٹی میں آن لائن سمر سکول آن جاب ریڈینیس' کا انعقاد یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل کی جانب سے کیا جارہا ہے

اس میں طلبا اپنا محاسبہ کیسے کریں، شخصیت کی نشوونما کیسے ہو، مواصلات اور پیش کش کی مہارت کیسے پیدا کی جائے، گروپ ڈسکشنز کیسے کیا جاتا ہے، اپنا ہدف کس طرح متعین کرتے ہیں، ٹیم ورک کیا ہوتا ہے، تحریری عمل کو موثر کیسے بنایا جاسکتا ہے، کریکنگ انٹرویوز کیسے ہوتے ہیں، جیسے موضوعات پر گفتگو ہوگی۔

اس سے طلبہ کو ملازمتوں کے لیے نہ صرف مجموعی صلاحیتوں کے اضافے میں مدد ملے گی، بلکہ موجودہ صورتحال میں اسے کیسے اپنے حق میں استعمال کیا جائے، اس بارے میں بھی وہ جان سکیں گے۔

واضح رہے کہ پروگرام کی تکمیل کے بعد شریک ہونے والے تمام ہی افراد کو ای سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جائے گا۔

مقررین میں مسٹر ذوہیب ٹی خان، سی ای او، اپی جے ستیہ اینڈ سورن گروپ، مسٹر دیویش دھون، گلوبل سی پی بزنس لیڈ، دیجیو، مسٹر شیرف الرحمن، ریجنل سورسنگ منیجر- یورپ،یورپ، مڈل ایسٹ نارتھ افریقہ، نیسلے شامل ہیں۔

اس پروگرام کا افتتاح 16 جولائی 2020 کو سہ پہر تین بجے گوگل میٹ سے ہوگا

ان کے علاوہ مسٹر سمیر شرما ہیڈ مارکیٹنگ، ڈیجیٹل اینڈ آف لائن، انڈاسپریٹ گروپ، محترمہ روپا ایچ شرما، دے۔ سینیئر منیجر، امپلائی کاؤنسلنگ، دبئی الیکٹریسیٹی اینڈ واٹر اتھارٹی (ڈی ای ڈبلیو اے)، مسٹر کرن سکھوجا، سینیئر پروڈکٹ مینیجر، فوربس ڈاٹ کام، محترمہ روحی دھر، کارپوریٹ ٹرینر، مسٹر سنجے بکسکلا، سابق سینیئر وی پی ایچ آر، ڈی ایل ایف لمیٹڈ، محترمہ ریتیکا سبھاش، ڈائریکٹر آف سکول انڈین سب کان ٹی نینٹ، منگا ہائی ڈاٹ کام، مسٹر ندیم حسن، ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ، دبئی، مسٹر راجکمل گپتا، ڈالمیا گروپ، ڈائریکٹر ایچ آر، مسٹر جمال شاہ، کارپوریٹ ٹرینر، پروفیسر نوشاد ایچ مولک، پروفیسر شاہد اختر، پروفیسر نشاط حیدر اور پروفیسر ریحان خان سوری وغیرہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ س برس اپنا صدی سال منارہی ہے اور حال ہی میں ایم ایچ آر ڈی، این آئی آر ایف کے ذریعہ رینکنگ میں ملک کی 10 اعلیٰ یونیورسٹیز کی فہرست میں داخل ہوگئی ہے۔

کواکواریلی سیمنڈز (کیو ایس) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق، جامعہ پوری دنیا کی 751-800 یونیورسٹیز میں شامل ہے۔

یونیورسٹی کے آغاز سے ہی یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل طلبا کے کیریئر میں اضافے کے لیے مستقل جدوجہد کررہی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details