تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کے مطالبے کو لے کر کسانوں کا مظاہرہ مسلسل جاری ہے اس دوران سونی پت سنگھو بارڈر سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے، گزشتہ شام یہاں ایک کسان نے خود کشی کر لی ہے۔
ریاست ہریانہ کے سونی پت سنگھو بارڈر پر دھرنے پر بیٹھے لابھ سنگھ نامی ایک کسان نے زہریلی مادہ کھا کر اپنی جان دے دی، خود کشی کرنے والے کسان کا تعلق پنجاب کے شہر لدھیانہ سے بتایا جا رہا ہے اور اس کا نام لابھ سنگھ ہے۔