دہلی پولیس نے اس تعلق سے بتایا ہے کہ 'گرفتار ملزم نے ذاتی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کی تھی اور اس میں سیاست کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔'
عآپ رکن اسمبلی نریش یادو کے قافلے پر حملے کے بعد جنوب مغربی دہلی کے ایڈیشنل ڈی سی پی انگت پرتاپ سنگھ نے کہا تھا کہ 'حملہ کرنے والے شخص کا نشانہ عآپ کے رکن اسمبلی نہیں تھے بلکہ ان کے ساتھی اشوک مان پر یہ حملہ کیا گیا تھا اور اس حملے میں ان کی موت بھی واقع ہوگئی۔ حالانکہ اس حملے میں عآپ کے ایک کارکن ہریندر بھی زخمی ہوئے ہیں۔'
عام آدمی پارٹی کے مہرولی سے رکن اسمبلی نریش یادو کے قافلے پر ملزم نے تب حملہ کیا تھا جب یہ قافلہ دہلی اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کی خوشی میں مندر سے واپس لوٹ رہا تھا۔ ملزم نے اس موقع پر چار راؤنڈ فائرنگ کیے تھے۔