جے پی نڈا نے ٹویٹ کر کے کہا کہ پولیس میموریل ڈے کے موقع پر مادر وطن کی خدمات میں اپنی بہادری اور ہمت و جرات سے ملک کے لئے سب کچھ قربان کرنے والے پولیس اہلکاروں کو سلام۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خدمات اور شہریوں کی سلامتی کے لیے پورے عزم کے ساتھ ملک کے تیئن آپ کی لگن قابل تعریف ہے۔
پولیس میموریل ڈے پر نڈا نے شہید پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کیا
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے بدھ کے روز ’ پولیس میموریل ڈے‘ کے موقع پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کیا۔
پولیس میموریل ڈے پر نڈا نے شہید پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کیا
چین کے ساتھ ملک کی سرحد کی حفاظت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے قربانیاں دی تھیں۔ اس کی یاد میں ہر سال 21 اکتوبر کو پولیس میموریل ڈے منایا جاتا ہے۔ یہ واقعہ 1959 میں اس وقت پیش آیا جب ملک کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 10 جوان چینی فوجیوں کی گولیاں سینہ پر کھا کر شہید ہوگئے تھے۔