نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں گرفتار کر لیا۔ تقریباً 10 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد ان کو گرفتار کیا گیا۔ شام 6.20 بجے ای ڈی کی ٹیم سنجئے سنگھ کو ان کی رہائش گاہ سے ان کے دفتر لے گئی۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کے کارکنوں اور دہلی پولیس کے درمیان معمولی جھڑپ بھی ہوئی۔ صبح ای ڈی کی ٹیم نے دہلی میں سنگھ کی سرکاری رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔
وہیں گرفتاری کے بعد سنجے سنگھ کی ایک تصویر سامنے آئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ جب ان کو ای ڈی نے گرفتار کیا تو وہ اپنی ماں کا آشیرواد لے کر ٹیم کے ساتھ روانہ ہوئے اور گھر والوں سے بھی کہا کہ ہمت نہ ہاریں۔
ذرائع کے مطابق ای ڈی سنجئے کو رات بھر لاک اپ میں رکھے گی اور جمعرات کی صبح انہیں عدالت میں پیش کرے گی۔ اروند کیجریوال کے بعد، سنجے سنگھ اب عام آدمی پارٹی میں واحد آواز والا چہرہ تھے۔ اب ان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ شراب گھوٹالہ میں اب تک جتنی بھی گرفتاریاں ہوئی ہیں ان میں کسی کو بھی ضمانت نہیں مل سکی ہے۔
سنجے سنگھ دہلی شراب گھوٹالہ میں گرفتار
گرفتاری پر سی ایم کیجریوال برہم: آپ کنوینر اروند کیجریوال سنجے سنگھ کی گرفتاری پر برہم ہوگئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، 'سنجے سنگھ کی گرفتاری بالکل غیر قانونی ہے۔ اس سے مودی جی کی گھبراہٹ ظاہر ہوتی ہے۔ وہ انتخابات تک اپوزیشن کے مزید کئی رہنماؤں کو گرفتار کر لیں گے۔
سنجے سنگھ دہلی شراب گھوٹالہ میں گرفتار
صبح تصویر لگا کر سنجے سنگھ نے طنز کیا تھا: صبح جب چھاپہ مارا گیا تو سنجے سنگھ نے سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کی تھی۔ تصویر کے ذریعے انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا، ’’فکڈ ہاؤس میں ای ڈی کا استقبال ہے‘‘۔ اے اے پی نے ای ڈی کے چھاپے پر سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔ اسی دوران سنگھ کی گرفتاری کی خبر پر ان کے حامی ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہو گئے۔ زوردار نعرے لگائے۔ معمولی جھڑپوں کی باتیں بھی سامنے آئی ہیں۔