صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت Union Ministry of Health and Family Welfare کے سکریٹری لو اگروال Lav Agarwal، نیتی آیوگ کے ہیلتھ ممبر ڈاکٹر وی کے پال اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اومیکرون کو ہلکے میں نہ لیا جائے۔ اس سے بچنے کے لیے کووڈ کے پروٹوکال پر سختی سے عمل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اومیکرون کو قدرتی قوت مدافعت کے ویکسین کے طور پر لینے کے مہلک نتائج ہو سکتے ہیں۔
اگروال نے کہا کہ ملک میں کووڈ ویکسینیشن چل رہی ہے اور وبا کے مہلک اثر سے بچنے کے لیے کووڈ ویکسین ضرور لینی چاہیے اور کووڈ کے معیارات پر لازمی طور پر عمل کرنا چاہیے۔