نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیاں حکومت کی پالیسیوں کی رہنمائی اور طویل مدتی پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان میں سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھ کر کام ہوتا ہے۔ لوک سبھا اسپیکر نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں توانائی سے متعلق پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین کے ساتھ بات چیت کی۔ توانائی کے شعبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ اس شعبے میں صلاحیت اور پائیداری کے لیے عالمی تناظر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مختلف وزارتوں کے افسران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ارکان پارلیمنٹ سے موصول ہونے والی معلومات کو اہمیت دی جائے۔ Om Birla Meeting with Energy Standing Committee
یہ بھی پڑھیں: G20 Parliamentary Speakers Summit بھارت نے ہمیشہ قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کی حمایت کی ہے، اوم برلا