اردو

urdu

ETV Bharat / state

Objectionable Remarks Row رمیش بدھوری لوک سبھا کی استحقاق کمیٹی کی میٹنگ سے غیر حاضر - بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی

بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کرنے والے بی جے پی ایم پی رمیش بھدوری آج لوک سبھا کی استحقاق کمیٹی کے سامنے حاضر نہیں ہوئے۔Objectionable remarks on BSP MP Danish Ali

BJP MP Ramesh Bidhuri skips Lok Sabha's Privileges Committee meeting
BJP MP Ramesh Bidhuri skips Lok Sabha's Privileges Committee meeting

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 1:33 PM IST

Updated : Oct 10, 2023, 1:44 PM IST

دہلی:قابل اعتراض ریمارکس کے معاملے میں لوک سبھا کے اسپیکر کے ذریعہ تشکیل کردہ استحقاق کمیٹی کی آج میٹنگ تھی۔ میٹنگ میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری کو حاضر رہنا تھا لیکن انھوں نے مصروفیات کا حوالہ دیتے ہوئے لوک سبھا کی استحقاق کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

پارلیمنٹ کے حالیہ خصوصی سیشن میں لوک سبھا میں 'چندریان-3 کی کامیابی اور خلا کے میدان میں قوم کی دیگر کامیابیوں' پر بحث کے دوران رمیش بدھوری نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کے خلاف قابل اعتراض تبصرےکیے تھے، جس نے ایوان میں ہنگامہ آرائی ہوئی اور اپوزیشن لیڈروں نے بدھوری کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ لوک سبھا اسپیکر نے بی جے پی لیڈر کو خبردار کیا تھا کہ اگر مستقبل میں ایسا رویہ دہرایا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ بدھوڑی کے قابل اعتراض بیان کے فوراً بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے افسوس کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:میں رات بھر سو نہیں سکا، کنور دانش علی

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رکن پارلیمان کنور دانش علی نے قابل اعتراض تبصروں کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کے خلاف لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر معاملے کو استحقاق کمیٹی کے پاس بھیجنے کی درخواست کی تھی۔

Last Updated : Oct 10, 2023, 1:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details