تاہم، تشویش کی بات یہ ہے کہ اس عرصے کے دوران مریضوں کی شفایابی کی شرح میں کمی ہونے سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
دہلی: کورونا وائرس کے مریض بڑھ کر 26400 کے پار
قومی دارالحکومت دہلی میں ہفتہ کے روز کورونا وائرس کے 4116 نئے متاثرین کی رپورٹ آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 3.52 لاکھ کے پار ہوگئی۔
دہلی: کورونا وائرس کے مریض بڑھ کر 26400 کے پار
دہلی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 352520 ہوگئی۔ مزید 3614 مریضوں کی شفایابی کی وجہ سے اب تک مجموعی طور پر 319828 افراد کورونا وائرس سے نجات پاچکے ہیں۔
اس کے ساتھ کورونا مریضوں کی شفایابی کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 90.72 فیصد ہو گئی جبکہ جمعہ کے روز یہ شرح 90.76 فیصد تھی۔