اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز - urdu news

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 1،45،384 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز
ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز

By

Published : Apr 10, 2021, 12:07 PM IST

نئی دہلی:ملک میں کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اس دوران ہفتے کے روز ایکٹیو کیسز کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 67،023 بڑھ کر 10،46،631 ہو گئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 1،45،384 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ پانچ ہزار 926 ہوگئی ہے۔

وہیں اس عرصے کے دوران 77،567 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں، جس کے بعد اب کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 1،19،90،859 ہو گئی ہے۔

ملک میں ایکٹیو کیسز 67،023 بڑھ کر 10،46،631 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 794 مریضوں کی موت ہونے سے اب مرنے والوں کی تعداد 1،68،436 ہوگئی ہے۔

ملک میں شفایابی کی شرح جزوی طور پر کم ہو کر 90.80 اور ایکٹیو کیسز کی شرح بڑھ کر 7.93 ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.28 رہ گئی ہے۔

مہاراشٹر کورونا کے ایکٹیو کیسز کے معاملے میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 13،301 سے بڑھ کر 5،36،063 ہوگئے ہیں۔

اس عرصے کے دوران ریاست میں مزید 45،391 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2695148 ہو گئی ہے، جبکہ مزید 301 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 57329 ہوگئی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details