اردو

urdu

ETV Bharat / state

آخری مرحلے کے انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا الیکشن کے ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

By

Published : Apr 22, 2019, 7:38 PM IST

election commission


الیکشن کمیشن نے آٹھ ریاستوں کی 59 سیٹوں کے لیے یہ نوٹیفیکشن جاری کیا ہے۔ آخر ی مرحلے کی پولنگ 19 مئی کو ہوگی۔

نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 اپریل ہوگی اور کاغذات کی جانچ 30 اپریل کو ہوگی جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ دو مئی ہے۔

آخری مرحلے میں پنجاب کی تمام تیرہ سیٹوں کے علاوہ اترپردیش کی تیرہ، مغربی بنگال کی نو، مدھیہ پردیش اور بہار کی آٹھ آٹھ سیٹوں، ہماچل پردیش کی تمام چار، جھارکھنڈ کی تین اور چنڈی گڑھ کی ایک سیٹ کے لیے الیکشن ہوگا۔ چھٹے مرحلے میں بھی 59 سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details