اردو

urdu

ETV Bharat / state

آتم نربھر بھارت: ہر شعبہ میں نجی کمپنیوں کے داخلہ کی اجازت - سیتارمن

’خودانحصار بھارت پیکج‘ کے پانچویں اور آخری مرحلے میں حکومت نے آج سبھی شعبہ کو نجی کمپنیوں کے لیے کھولنے، پبلک انٹرپرائزز کی تعداد کم کرنے، منریگا کے لیے مختص اور صحت پر سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے اور کمپنی قانون اور دیوالیہ قانونوں میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

Govt to privatise non-strategic PSUs: FM
آتم نربھر بھارت: ہر شعبہ میں نجی کمپنیوں کے داخلہ کی اجازت

By

Published : May 17, 2020, 4:12 PM IST

وزیرخزانہ سیتارمن اوروزیرمملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت نئی پبلک انٹرپرائزز پالیسی لائے گی جس میں سبھی سیکٹروں کو نجی شعبہ کی کمپنیوں کے لئے کھولا جائے گا۔ پبلک انٹرپرائزز چنندہ شعبوں میں ہی کاروبار کر سکیں گے۔ ان سیکٹروں کو نوٹیفائی کیا جائے گا۔

ان سیکٹروں میں بھی کم سے کم ایک اور زیادہ سے زیادہ چار انٹرپرائزز کمپنیوں کی ہی موجودگی ہوگی۔ ان شعبوں میں بھی نجی کمپنیاں کاروبار کرسکیں گی۔ دیگر شعبوں میں کام کرنے والے انٹرپرائزز کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی۔ اگر کسی اسٹریٹیجک شعبہ میں چار سے زیادہ پبلک کمپنیاں ہوں گی تو ان کا انضمام یا نجکاری کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ صحت پر سرکاری سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائےگا۔ بنیادی صحت سہولیات ڈھانچہ کو مضبوط کیا جائے گا۔ ہر ضلع میں اسپتال میں انفیکشن سے متاثر مریضوں کے لئے خصوصی بلاک بنائے جائیں گے۔

بلاک سطح پر پبلک ہیلتھ لیباریٹریاں بنائی جائیں گی۔ تحقیق کے لئے ترغیب دی جائے گا۔ نیشنل ڈیجیٹل مشن کا بلیو پرنٹ تیار کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ متضاد معاشی حالات کے پیش نظر معیشت کو پٹری پر لانے اور بحران کا ایک موقع کے طورپر استعمال کرنے کے لیے شروع کی گئی ’آتم نربھر بھارت‘ مہم کے تحت اب تک مجموعی طورپر 20لاکھ 97ہزار 53کروڑ روپے کے پیکج کے اعلانات کئے گئے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے 12مئی کو اس مہم کا اعلان کیا تھا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن اور وزیرمملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر نے اس سلسلہ میں مسلسل پانچ دنوں میں نامہ نگاروں کو معلومات دی ہے۔ سیتارمن نے آج اس مہم کے آخری مرحلہ کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اب تک مجموعی طورپر 2097053کروڑ روپے کے پیکج کے اعلانات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مارچ کے آخر میں اعلان شدہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت 1.70لاکھ کروڑ روپے کے پیکج اور ریزرو بینک کی طرف سے اعلان کی گئی 801603کروڑ روپے کی مالیاتی مدد بھی آتم نربھر بھارت (خود انحصار ہندستان) کی مہم میں شامل ہے۔ گزشتہ 22مارچ سے دی گئی ٹیکس چھوٹ سے بھی 7800کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے اور وزیراعظم نے صحت شعبہ کے لیے 15ہزار کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا۔ اس طرح اس میں گزشتہ 21مئی کو وزیراعظم کی طرف سے اعلان شدہ پیکج میں ریزرو بینک اور 22مارچ کے بعد اعلان شدہ 994403کروڑ روپے شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خودانحصار ہندستان مہم کی پہلی قسط 594550کروڑ روپے، دوسری قسط 3.10لاکھ کروڑ روپے، تیسری قسط 1.50لاکھ کروڑ روپے اور چوتھی اور پانچویں قسط ملاکر 48100کروڑ روپے کی رقم شامل ہے۔ اس طرح کل ملاکر 1102650کروڑ روپے کے معاشی پیکج 12مئی کے وزیراعظم کے اعلان کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔ اس دوران متعدد انتظامی اور قانونی ترمیمات کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details