دہلی پولس کی سائبر سیل کے جوائنٹ کمشنر پریم ناتھ نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں دعوی کیا ہے کہ اس میٹنگ میں ٹویٹر اسٹارم کے لیے ہیش ٹیگ طے کیا گیا تھا اور مکمل منصوبہ بنایا گیا تھا۔
پولس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ملک کو بدنام کرنا چاہتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹول کٹ کی سازش میں خالصتانی حمایت یافتہ پوئیٹک جسٹس فاؤنڈیشن ملوث تھا۔ اس ٹول کٹ کو جنوری میں تیار کیا گیا تاکہ کسان تحریک کی تشہیر کی جاسکے۔ اس کے ذریعہ بیرون ملک ہندوستانی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ دیشا روی کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے اور باقی تین ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے نکیتا جیکب اور شانتون کے خلاف غیرضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔