نوئیڈا کے ڈی سی پی ایس راجیش نے بتایا کہ ان کے خلاف دہلی اور این سی آر میں 86 مقدمات درج ہیں۔اس کا کلیدی ملزم سرغنہ جے چند عرف للا ہے۔ جس کے اشارے پر گرفتار کیے گئے راہل، امن اور اتل گاڑیاں چوری کرتے تھے۔گرفتار چاروں شاطر قسم کے چور ہیں یہ گاڑیاں چوری کرکے سنسان علاقے میں لے جاتے اور پھر اس کی نمبر پلیٹ تبدیل کرتے تھے۔
نوئیڈا: للا گینگ کے چار بین ریاستی گاڑی چور گرفتار
اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر پولیس کو بہت بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ نوئیڈا سیکٹر 58 پولیس نے للا گینگ کے چار بین ریاستی گاڑی چوروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے سات اسکوٹی سمیت 30 موٹر سائیکلس برآمد کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی گاڑی کے لاک توڑنے کے اوزار بھی برآمد ہوئے ہیں۔
نوئیڈا: للا گینگ کے چار بین ریاستی گاڑی چور گرفتار
اس سلسلہ میں نوئیڈا کے ڈی سی پی ایس راجیش نے مزید بتایا کہ میرٹھ میں ملا جی نامی کباڑی کو فروخت کر دیتے تھے۔ اور فروخت سے حاصل کیے گئے پیسہ سے یہ گینگ گانجہ کی اسمگلنگ بھی کرتے تھے اور جب پولیس چیکنگ کرتی تھی تو گاڑی چھوڑ کر فرار ہوجاتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ان کا دہلی اور این سی آر میں بڑا نیٹ ورک ہے۔
TAGGED:
Gang thief arrested