دہلی میں آج کانگریس نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو حکومت کی بے حسی قرار دیتے ہوئے مک گیر سطح پر احتجاج کیا ہے۔
کانگریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب عوام پہلے ہی پریشان ہے، کورونا نے کاروبار بند کروا دیے۔ لاکھوں کروڑوں لوگوں کی نوکریاں ختم ہو گئیں، اب حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے لوگوں کو مزید پریشانیوں میں دھکیل دیا ہے۔
ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سےغریبوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 80 روپے سے تجاوز کر گئی ہیں۔
دہلی ریاستی صدر انل چودھری کے اعلان پر دہلی میں کانگریسی کارکنان نے مظاہرے اور احتجاج کئے۔ مشرقی دہلی کے پریت وہار میں کانگریسی کارکنوں نے انوکھا احتجاج کیا۔
کرشنا نگر کانگریس کمیٹی کے صدر گروچرن سنگھ راجو کی سربراہی میں کانگریس کارکنوں نے بیل گاڑی میں اسکوٹی رکھ کر مظاہرہ کیا۔