نئی دہلی میں واقع فوج کے ریسرچ اینڈریفرل اسپتال کی طرف سے آج صبح سابق صدر کی صحت کے سلسلے میں جاری بلیٹن میں کہا گیا سابق صدر پرنب مکھرجی کی صحت میں آج صبح کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔وہ شدید کوما کی حالت میں وینٹیلیٹر پر ہیں۔ ان کے جسم کے سبھی اہم اعضا مستحکم ہیں۔
پرنب کی صحت میں کوئی سدھار نہیں
سابق صدر پرنب مکھرجی کی صحت میں اتوار کو بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی اور وہ کوما کی حالت میں وینٹیلیٹر پر ہیں۔
پرنب کی صحت میں کوئی سدھار نہیں
84 سالہ مکھرجی کی طبیعت بگڑنے کے بعد دس اگست کو نئی دہلی میں واقع فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ ان کے دماغ میں خون جم گیا تھا جس کے لیے ان کا آپریشن کیا گیا ہے۔ سابق صدر کی کورونا رپورٹ بھی پازیٹو ہے۔