نئی دہلی:بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ کے باوجود ہفتہ کو ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ 93.50 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.75 فیصد اضافے کے ساتھ 85.14 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ Petrol Diesel Prices in India
گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ملک میں چار ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔