بارہویں کے امتحان میں کامیاب طلبہ کو مبارکباد
انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر رمیش پوکھریال نے مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ (سی بی ایس ای) کے 12 ویں کے امتحان میں کامیاب ہوئے طلبہ کو مبارکباد دی ہے۔
نشنک نے بارہویں کے امتحان میں کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی
سی بی ایس ای کے بارہویں بورڈ کے نتیجوں کا اعلان پیر کو کردیا گیا۔ ڈاکٹر نشنک نے ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی۔یہ نتیجے سی بی ایس ای کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
ڈاکٹر نشنک نے امتحان میں کامیاب ہونے والے سبھی طلبہ کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کوویڈ کے دور میں سبھی طلبہ کی صحت اور حفاظت کی دعا کی ہے۔