اردو

urdu

نربھیا کیس: رحم کی درخواست پر سماعت آج

رحم کی درخواست خارج کیے جانے کے خلاف نربھیا معاملے کے قصوروار مکیش کی عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔

By

Published : Jan 28, 2020, 8:41 AM IST

Published : Jan 28, 2020, 8:41 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:59 AM IST

نربھیا کیس: مکیش سنگھ کی عرضی پر سماعت آج
نربھیا کیس: مکیش سنگھ کی عرضی پر سماعت آج

ٹرائل کورٹ نے یکم فروری کو صبح 6 بجے چاروں مجرموں - مکیش ، پون گپتا ، ونئے کمار شرما اور اکشے کمار کی پھانسی کے لیے بلیک وارنٹ جاری کیا ہے۔

نربھیا کیس: مکیش سنگھ کی عرضی پر سماعت آج

چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراہی میں بنچ نے مکیش کے وکیل کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ 'اگر کسی کو پھانسی دی جارہی ہے تو اس سے بڑھ کر کوئی کچھ چیز ضروری نہیں ہوسکتی'۔

بینچ نے کہا 'پھانسی کے معاملے کو اولین ترجیح دی جائے گی ' جس میں جسٹس بی آر گیائی اور سوریہ کانت بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2012 میں ہوئے نربھیا جنسی زیادتی اور قتل معاملے میں موت کی سزا پانے والے قصورواروں میں سے ایک مکیش نے ہفتے کو عدالت میں عرضی دائر کرکے صدر کے ذریعہ رحم کی درخواست خارج کیے جانے کے عدالتی جائزے کی اپیل کی تھی۔

قصوروار مکیش کمار سنگھ (32)کی جانب سے یہ عرضی دائر کی گئی جس کی رحم کی درخواست صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے گزشتہ 17جنوری کو خارج کردی تھی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 5:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details