نئی دہلی:جنوبی دہلی کے میدان گڑھی علاقے میں ایک نائجیرین خاتون کا قتل کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد اس کی لاش کو چادر میں لپیٹ کر اسے بیڈ کے اندر چھپا دی گئی۔ یہ معاملہ گھر سے بدبو آنے کے بعد سامنے آیا۔ جس کے بعد پولیس نے لاش کو برآمد کرکے ایمس کے مردہ خانہ میں بھیج دیا ہے۔ ابھی تک تفتیش میں ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ڈی سی پی جنوبی ضلع چندن چودھری نے بتایا کہ جمعہ کی صبح 11:21 بجے پی سی آر کال کے ذریعے میدان گڑھی پولیس اسٹیشن کو اس معاملے کی اطلاع ملی۔ بتایا گیا کہ پراپرٹی نمبر 74/3، تیسری منزل، شری رام اپارٹمنٹ، میدان گڑھی ایکسٹینشن، فلیٹ نمبر D4، پچھلے تین دنوں سے بند ہے، جہاں سے بدبو آرہی ہے۔ یہاں کوئی گیٹ نہیں کھول رہا ہے۔
Nigerian Woman Murder In Delhi میدان گڑھی میں نائیجیرین خاتون کا قتل، لاش چادر میں لپیٹ کر چھپائی گئی - میدان گڑھی
جنوبی دہلی کے میدان گڑھی علاقے میں ایک نائجیرین خاتون کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ لاش کو چادر میں لپیٹ کر رکھا گیا۔ گھر سے بدبو آنے پر مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ گھر گزشتہ تین دنوں سے بند تھا۔ اس معاملے میں پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس فلیٹ پر پہنچی جہاں تالا لگا ہوا پایا گیا۔ جس کے بعد فلیٹ کے مالک دہلی کے رہائشی رویندر سہراوت اور تالہ بنانے والے کو بلایا گیا۔ تالے کی چابی بنانے کے بعد اس فلیٹ کا دروازہ کھولا گیا۔ گھر کے اندر سے بدبو آ رہی تھی۔ تفتیش پر پولیس کو ایک کمرے میں ڈبل بیڈ کے اندر چادر میں لپٹی ایک خاتون کی لاش ملی۔ یہ فلیٹ ٹو بی ایچ کے ہے۔ فلیٹ کے مالک رویندر سہراوت نے پولیس کو بتایا کہ یہ مکان اوبینوج الیگزینڈر کو سال 2021 میں 12000 روپے ماہانہ کے کرایہ پر دیا گیا تھا۔ اوبینوج کا تعلق اصل میں نائجیریا سے ہے۔ خاتون کو کیسے قتل کیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہی پتہ چل سکے گا۔ فی الحال پولیس کی پہلی کوشش فلیٹ کو کرائے پر لینے والے اوبینوج کا سراغ لگانا ہے۔ پولیس قتل کا مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ اس کے لیے جائے وقوعہ کے اردگرد نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :Delhi Road Accident دہلی میں دو سالہ بچے کی ٹریکٹر سے کچل کر موت