شیوگنگا:پولیس ذرائع کے مطابق، این آئی اے کے تین اہلکاروں نے شیوگنگا میں دوگھنٹے تک 'نام تملر کاچی (این ٹی کے)' کے عہدیدار وگنیشورن (27) کے گھر کی تلاشی لی اور ایل ٹی ٹی ای کے ساتھ اس کے روابط کے بارے میں دریافت کیا۔NIA Raid In Different Places In Tamil Nadu
وگنیشورن کے گھر سے این اے آئی افسران نے مبینہ طورپر ایل ٹی ٹی ای سے متعلق کچھ دستاویزات اور لٹریچر نیز اس کے بانی ویلوپلائی پربھاکرن کی تصویربرآمد کی۔
اطلاعات کے مطابق این آئی اے کی ایک اور ٹیم آج صبح سیلم شہر کے چیٹیچاوڑی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا، جہاں دونوجوانوں کے ذریعہ یوٹیوب چینل پربندوق بنانے کی معلومات لینے کا پتہ چلا۔
ملزم ایم نوین چکرورتی (25) ایک کمپیوٹر انجینئر اور اس کا دوست جے۔ سنجے پرکاش (24) ایل ٹی ٹی ای سے متاثر تھے۔ وہ ورلڈ تمل جسٹس کورٹ (ڈبلیو ٹی جے سی) کے بینر تلے اپنی تحریک شروع کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے جس میں پہاڑوں کو تباہ کرنے والی غیر قانونی پتھر کی کانوں کے خلاف حملہ کرنا، منشیات کی اسمگلنگ سے لڑنا اور خواتین کو جنسی ہراسانی سے بچانا شامل ہے۔