اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی : کورونا کے ٹیکہ کے لئے کسی کو مجبور نہیں کیا جا سکتا - ؎کورونا وائرس

قومی دارالحکومت دہلی میں پہلے دن شعبہ صحت کے 53 فیصد کارکنان ہی کورونا وائرس کی ویکسین لینے پہنچے ۔ اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ یہ ٹیکہ لگوانا مکمل طور پر لوگوں کی مرضی پر منحصر ہے۔ اس کے لئے وہ کسی پر دباو نہیں ڈال سکتے ہیں۔

ٹیکہ اندازی کے لئے مجبور نہیں کیا جا سکتا
ٹیکہ اندازی کے لئے مجبور نہیں کیا جا سکتا

By

Published : Jan 17, 2021, 5:05 PM IST

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کا کہنا ہے کہ دہلی میں کورونا کی ویکسین کے لئے 81 مراکز قائم کئے گئے تھے ۔ تمام مراکز پر ٹیکہ کاری کی گئی اور یہ مہم مکمل طور پر کامیاب رہی ہے۔

واضح رہے کہ پہلے دن شعبہ صحت کے 53.32 کارکنان کو ہی ویکسین لگائی جاسکی۔ ٹیکہ لگوانے والوں کی کم تعدادا پر دہلی کے وزیر صحت نے کہا کہ پورے ملک میں ٹیکہ کاری تقریبا پچاس فیصد رہی ہے جب کہ دہلی میں یہ ترپن فیصد رہی۔

ا ٹیکہ اندازی کے لئے مجبور نہیں کیا جا سکتا

ستیندر جین نے کہا کہ دہلی اور ملک میں کم تعداد میں کورونا کی ٹیکہ کاری کی اہم وجہ یہ تھی کہ آخری وقت میں لو گ نہیں آئے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورنا کا ٹیکہ لگوانا مکمل طور لوگوں کی مرضی پر منحصر ہے۔ ٹیکہ کے لئے کسی کو مجبور نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

ٹیکہ کاری کے لئے نامو ں کے اندراج کے بعد بھی یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ انہیں کورونا کا ٹیکہ لگانا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہلی میں کل چار ہزار تین سو سترہ لوگوں کو ویکسین دی گئی۔ ان میں سے 51 لوگوں میں اسکے منفی اثرات دیکھے گئے۔ جبکہ ایک شحض کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بائیس سال کے سکیورٹی گارڈ کو ویکسین لگانے کے بعد طبعیت خراب ہوگئی۔ اور وہ دیر رات تک آئی سی یو میں تھے۔ اس کے علاوہ تمام افراد کو تھوڑی دیر کی مانیٹرنگ کے بعد چھٹی دے دی گئی۔

کیا اس واقعہ کے بعد ویکسین پر سوالات نہیں اٹھتے، اس کے جواب میں ستیندر جین نے کہا کہ یہ عمل ماہرین کی ہدایات اور مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے مطابق چل رہا ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ٹیکہ کاری کے لیے جو اجازت دی ہے وہ جانچ کے مراحل کے بعد ہی دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details