اس واقعے کے بعد مقامی لوگوں میں خاصی ناراضگی ہے۔ ناراض لوگوں نے شیو وہار روڈ پر جام لگاکر دہلی پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔
دہلی: پانچ برس کی بچی سے ریپ پولیس نے کیس درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بچی کو لے جانے والا ملزم سی سی ٹی وی میں قید ہوا ہے، پولیس ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق رات میں قریب 08:30 بجے کے آس پاس بچی کے والد ایک دعوت سے لوٹنے کے بعد بچی کو گھر کے پاس چھوڑ کر کسی اور کام سے چلے گئے۔ بعد میں قریب 10 بجے اس کی ماں کا فون آیا کہ بچی ابھی تک گھر واپس نہیں لوٹی ہے۔جس کے بعد اہل خانہ نے بچی کی کافی تلاش کی، لیکن بچی نہیں ملی۔ رات قریب 12 بجے بچی کے والد کو فون آیا آپ کی بچی تھانہ کراول نگر میں ہے۔متاثرہ کے اہل خانہ ابھی تھانے پہنچ پاتے کہ اس سے قبل ہی ان کے پاس ایک اور فون آیا کہ بچی کو جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اہل خانہ جب اسپتال پہنچے تو بچی کی حالت دیکھ کر حیران رہ گئے معصوم بچی کے ساتھ کسی نے ریپ کیا تھااور اس کی حالت بے حد خراب تھی۔