اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ میں میڈیکل کالج قائم کرنے کا مطالبہ - ملاقات

جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

شیخ الجامعہ نجمہ اختر نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی

By

Published : Jul 7, 2019, 12:53 PM IST

Updated : Jul 8, 2019, 12:23 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نے گذشتہ شام وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کا مطالبہ کیا۔وزیر اعظم مودی نے انہیں ہر ممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی۔

شیخ الجامعہ نجمہ اختر نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی، دیکھیں ویڈیو

وائس چانسلر نجمہ اختر نے بتایا کہ وزیر اعظم نے انہیں ملاقات کے دوران ہر ممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے جامعہ کی اکیڈمی اور ریسرچ سے متعلق سبھی سرگرمیوں کے بارے میں بھی بتایا۔

انہوں نے وزیر اعظم مودی سے اگلے سال 100 سال مکمل ہونے پر ہونے والی تقریب کے بارے میں بھی جانکاری دی۔

اطلاعات کے مطابق وائس چانسلر نجمہ اختر ان دنوں میڈیکل کالج کے قیام کے لیے اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کررہی ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے بھی ملاقات کر چکی ہیں۔

ان کے اس قدم کا جامعہ کے اساتذہ یونین نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔ ساتھ ہی یقین دہانی کرائی ہے کہ پروفیسر نجمہ اختر کی اس کوشش میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔

وہیں اس ملاقات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی وائس چانسلر نجمہ اختر کے یونیورسٹی میں کیے جا رہے کاموں کے لیے ان کی ستائش کی ہے۔

Last Updated : Jul 8, 2019, 12:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details