چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ مفتی محمد سہیل نے 10 ملزمین کے ساتھ مل کر آئی ایس ماڈیول حرکت الحرب اسلام کی تشکیل کی تھی اور اس کے لیے ہتھیار بھی جمع کیے۔
آئی ایس ماڈیول کے خلاف 25 جولائی کو سماعت - این سی آر
دہلی اور این سی آر میں فدائین حملوں کی سازش رچنے کے معاملے میں حرکت الحرب اسلام سے تعلق رکھنے والے جیل میں بند 10 ملزمین کے خلاف این آئی اے کی جانب سے دائر چارج شیٹ پر دہلی پٹیالہ ہاؤس ہائی کورٹ 25 جولائی کو غور کرے گی۔
اس ماڈیول کو بیرون ممالک سے تین شدت پسند چلا رہے تھے۔
گزشتہ 21 جون کو این آئی اے نے چارج شیٹ داخل کیا تھا۔ اس معاملے میں این آئی اے نے محمد فیض کو دہلی کے جعفرآباد علاقے سے گرفتار کیا تھا۔
اس سے قبل این آئی اے نے گزشتہ 12 جنوری کو آئی ایس کے مشتبہ ایجنٹ محمد ابصار کو اتر پردیش کے ہاپوڑ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
اس کی گرفتاری کے لیے این آئی اے نے 11 جنوی کی رات میں غازی آباد، میرٹھ اور ہاپوڑ میں چھاپہ ماری کی تھی۔ این آئی اے کے مطابق ابصار ہاپوڑ کے پپلیرا گاؤں کے جامعہ حسینیہ ابوالحسن کالج میں پڑھاتا ہے۔
غورطلب 26 دسمبر 2018 کو این آئی اے نے دس مشکوک کو اتر پردیش اور دہلی سے گرفتار کیا تھا۔ این آئی اے نے اتر پردیش اور دہلی کے قریب 17 جگہوں پر چھاپے مارے تھے۔ یہ سبھی مشتبہ افراد مبینہ بطور سےحرکت الحرب اسلام سے منسلک ہیں۔
ان پر الزام ہے کہ یہ بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں دھماکہ کرنے کے فراق میں تھے۔ ان کے پاس سے این آءی اے نے راکٹ لانچر، 12 پستول اور 25 کلو گرام دھماکہ خیز اشیا برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔