ائیر ویژول نے دنیا کے تقریبا 4 ہزار 600 شہروں کی ائیر کوالٹی رپورٹ تیار کی ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں نوئیڈا دنیا کا آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر ہے وہیں بھارتی شہروں کی آلودہ ترین فہرست میں بدستور تیسرا سب سے آلودہ شہر ہے۔
نوئیڈا میں ائیر کوالٹی انڈیکس 285 اور گریٹر نوئیڈا میں 274 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر ہے۔
نوئیڈا دنیا کا آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر ائیر ویژول ادارہ نے سال 2019 میں دنیا کے 46 سو سے زائد شہروں کا پرٹیکولیٹ میٹر یا پی ایم 2.5 کی ڈیٹا لے کر رپورٹ جاری کیا ہے۔اس رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ نوئیڈا دنیا کا چھٹہ سب سے آلودہ شہر رہا ہے۔
نوئیڈا دنیا کا آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر حالانکہ گزشتہ 2 برسوں کے اعداد و شمار پر نگاہ ڈالیں تو اس میں کمی درج کی گئی ہے۔وہیں دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صرف 21 شہر بھارت کے ہیں۔
بھارت کے سب سے آلودہ ترین شہروں میں غازی آباد، دہلی، گروگرام، گریٹر نوئیڈا، باوڈی، لکھنؤ، بلند شہر، مظفر نگر، باغپت، جند، فریدآباد، کوٹور، بھواڈی، پلول، پٹنہ، مظفر پور، حسار، کوٹیل، جودھپور اور مردآباد شامل ہیں۔
آلودگی کی خاص وجہ نوئیڈا میں تعمیراتی کام، کچی اور ٹوٹی ہوئی سڑکیں، کچڑے کو جلانا، صنعت اور گاڑیوں سے نکالنے والی رکازی ایندھن کے ساتھ دیوالی کے بعد سے آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔