شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش اور عالمی یوم اردو کے مناسبت سے عام آدمی پارٹی مائنارٹی ونگ دہلی پردیش کے تحت حاجی اکرام والی گلی نمبر 5 چوہان بانگر میں اردوڈے منایا گیا جس کے کنوینر عام آدمی پارٹی کے لیڈر عمران حسین تھے۔ نظامت کے فرائض مطلوب رعنا نے انجام دیے۔
نئی دہلی: علامہ اقبالؒ نے شاعری سے عوام کو بیدار کیا - نيودلهي: العلامة إقبال أيقظ الناس بشعره
علامہ اقبالؒ کی شاعری اور نظریات خوابیدہ ذہنوں کو بیدار کرتے ہیں۔ علامہ اقبالؒ کی یاد میں پروگرام منعقد کرنے کا واحد مقصد علامہ اقبالؒ کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی فکر وخیال کو نئی نسل تک پہنچانے اور اس پر عمل پیرا ہونا ہے۔
علامہ اقبال نے شاعری سے عوام کو بیدار کیا
یہ بھی پڑھیں:
- نئی دہلی : میں اردو کا مسافر ہوں یہی پہچان ہے میری
- شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کا آج 144واں یوم پیدائش
- دربھنگہ: اردو ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم اردو تقریب کا انعقاد
عام آدمی پارٹی لیڈر عمران حسن نے کہا کہ عام آدمی پارٹی مائنارٹی ونگ نے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے مجاہدین آزادی پر پروگرام منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کی ستائش دہلی شہر میں ہورہی ہے۔