اردو

urdu

ETV Bharat / state

لیو-ان میں رہنے والے نیپالی شخص کا قتل - امر کالونی

دارالحکومت دہلی کے امر کالونی میں رہنے والے ایک نیپالی شخص کی لاش ملنے سے پورے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔

نیپالی شخص کا قتل

By

Published : Sep 11, 2019, 10:31 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 5:10 AM IST

امرکالونی کے ایک دو منزلہ مکان میں ایک نیپالی شخص گزشتہ ایک برس سے کرائے پر رہ رہا تھا۔ ہلاک شدہ نیپالی شخص کی شناخت سنیل کے طور پر ہوئی ہے اور وہ اس مکان میں گزشتہ ایک برس سے اپنی گرل فینڈ کے ساتھ رہ رہا تھا جو کہ دارجلنگ کی رہنے والی ہے۔

فی الحال پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا ہے اور اس پورے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

ڈی جی پی وشال نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک شدہ شخص سنیل کو کسی دھاردار ہتھیار سے قتل کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز سنیل کی گرل فرینڈ اپنے کسی دوست سے ملنے کے لیے نوئیڈا گئی ہوئی تھی، لیکن آج جب وہ واپس لوٹی تو اس نے دیکھا کہ دروزاہ کھلا ہوا ہے اور سنیل کو قتل کردیا گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سنیل ایک ریسٹورنٹ میں کام کرتا تھا، مکان مالک نے بھی یہی بتایا کہ 28 سالہ سنیل اور اس کی گرل فرینڈ گزشتہ ایک برس سے یہاں کرائے پر رہ رہے تھے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 5:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details