نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ رمضان کے مہینے میں روزہ رکھنے والے اس کے تمام مسلم ملازمین شام 4.30 بجے دفتر سے گھر جا سکتے ہیں لیکن اب این ڈی ایم سی نے یہ حکم واپس لے لیا ہے۔ این ڈی ایم سی کے نائب صدر ستیش اُپادھیائے نے کہا کہ یہ حکم اس لیے واپس لیا جانا چاہیے تھا کیوں کہ ہم کسی ایک مذہب کے خلاف نہیں ہیں۔ رمضان ایک مقدس مہینہ ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کے لیے نوراتری ہے، پھر دوسرے مذاہب کے لوگوں کے بھی تہوار ہیں۔ پچھلے کئی برسوں سے یہ سلسلہ چل رہا تھا لیکن بند پہلی بار ہوا ہے۔
NDMC Withdraws Leave Orders: نئی دہلی میونسپل کونسل کے مسلم ملازمین کی جلدی چھٹی کا سرکیولر واپس - NDMC withdraws circular granting short leave to Muslim
نئی دہلی میونسپل کونسل نے اپنا وہ سرکیولر واپس لے لیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ تمام مسلم ملازمین شام 4.30 بجے دفتر سے گھر جا سکتے ہیں۔ NDMC Withdraws Circular Granting Short Leave to Muslim
نئی دہلی میونسپل کونسل
اس سے قبل این ڈی ایم سی نے ایک سرکاری حکم میں کہا تھا کہ اس کے تمام مسلم ملازمین کو مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے ساتھ 'رمضان' کے مہینے میں شام 4.30 بجے اپنے دفاتر سے نکلنے کی اجازت ہوگی لیکن اب یہ حکم واپس لے لیا گیا ہے۔ NDMC Withdraws Circular Granting Short Leave to Muslim