مشرقی دہلی میں بچوں کے حقوق تحفظ کے لیے قومی کمیشن کی ایک ٹیم نے تشدد متاثرہ علاقوں میں مقیم امدادی کیمپوں میں بچوں کی صورت حال کا جائزہ لیا۔
دہلی : این سی پی سی آر ٹیم نے تشدد زدہ علاقوں کا دورہ کیا - NCPCR
دارالحکومت دہلی میں بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم این سی پی آر ( بچوں کے حقوق تحفظ کے لیے قومی کمیشن) کی ایک ٹیم نے منگل کے روز مشرقی دہلی میں تشدد سے متاثرہ علاقوں میں مقیم امدادی کیمپ کا دورہ کیا۔
این سی پی سی آر ٹیم نے تشدد زدہ علاقوں کا دورہ کیا
اس تنظیم کے ایک رکن نے کہا کہ وہ اسپتالوں میں موجود امدادی کیمپوں کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جاسکے کہ بچے کسی طرح اپنی ذہنی صدمے سے مقابلہ کررہے ہیں ۔
واضح رہے کہ دہلی حکومت کی جانب سے فرقہ وارانہ تشدد سے متاثرہ خاندانوں کے لیے کیمپ لگوائے گئے ہیں، جو گذشتہ ہفتے مشرقی دہلی میں شہری ترمیم قانون کی وجہ سے رونماء ہوا تھا۔