اردو

urdu

ETV Bharat / state

NCERT Drops Content on Gujarat Riots: این سی ای آر ٹی نے اپنی کتابوں سے گجرات فسادات کو ہٹایا - NCERT Drops Content on Gujarat Riots

این سی ای آر ٹی نے گجرات فسادات سے متعلق باب کو اپنی بارہویں درجہ کی نصابی کتابوں سے ہٹا دیا ہے۔ اس کے علاوہ سرد جنگ اور مغل درباروں پر لکھے ابواب کو بھی ہٹا دیا ہے، ساتھ ہی دسویں جماعت کے سوشل سائنس کے سلیبس سے اردو شاعر فیض احمد فیض کی نظموں کو بھی نکال دیا گیا ہے۔ NCERT Drops Content on Gujarat Riots 2002 from Class 12 Textbook

این سی ای آر ٹی نے اپنے کتابوں سے گجرات فسادات کو ہٹایا
این سی ای آر ٹی نے اپنے کتابوں سے گجرات فسادات کو ہٹایا

By

Published : Jun 18, 2022, 7:48 PM IST

نئی دہلی: نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نے گجرات فسادات سے متعلق باب کو بارہویں درجہ کی نصابی کتابوں سے ہٹا دیا ہے۔ اس کے علاوہ سرد جنگ اور مغل درباروں پر لکھے ابواب کو بھی ہٹادیا ہے، ساتھ ہی دسویں جماعت کے سوشل سائنس کے سلیبس سے اردو شاعر فیض احمد فیض کی نظموں کو بھی نکال دیا گیا ہے۔ NCERT Drops Content on Gujarat Riots and Mughal history from Class 12 textbook

رپورٹ کے مطابق نصاب سے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا وہ بیان نکال دیا گیا ہے جس میں گجرات فسادات کے وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ رہے نریندر مودی کو ’راج دھرم‘ کا سبق سکھایا تھا۔ بیان کچھ اس طرح تھا کہ ’’انہیں راج دھرم کا پالن کرنا چاہیے، ایک حکمراں کو ذات، فرقہ اور مذہب کی بنیاد پر اپنی عوام کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرنی چاہیے۔‘‘

بتایا جاتا ہے کہ بارہویں درجہ کے پالٹیکل سائنس کے نصاب سے ’نکسلی تحریک کی تاریخ‘ اور ’ایمرجنسی کے دوران تنازع‘ کا حصہ بھی ہٹایا گیا ہے۔ سی بی ایس ای نے گیارہویں جماعت کے نصاب سے ’سینٹرل اسلام لینڈز‘ کے باب کو بھی ہٹا دیا ہے جو اسلام کے قیام، عروج اور پھیلاؤ کی کہانی بیان کرتا ہے۔ ساتھ ہی بارہویں جماعت کی کتاب سے مغلیہ سلطنت سے متعلق نصاب میں تبدیلی کی گئی ہے۔ NCERT drops content on Gujarat riots from Class 12 textbook

این سی ای آر ٹی کے مطابق کووڈ کی وبا کے پیش نظر طلبا کے نصاب کو کم کرنے کے لیے کچھ اہم اقدامات کیے گئے ہیں اور اس کے تحت کلاس 6 سے 12 کے نصاب میں تبدیلی کی گئی ہے۔ گجرات فسادات کے ساتھ ساتھ کتاب سے نکسل تحریک کی تاریخ اور ایمرجنسی تنازع کو بھی ہٹایا گیا ہے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے بعد طلبا کےنصاب میں مناسب تخفیف کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

سی بی ایس ای کلاس 10 اور 12 کا نظر ثانی شدہ نصاب سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ سی بی ایس ای سے منسلک اسکولوں کے کچھ اساتذہ نے بتایا ہے کہ بورڈ نے نصاب سے کچھ ابواب اور یونٹس کو ہٹا دیا ہے۔ اسی طرح کچھ حصہ جو پہلے ہٹادیا گیا تھا واپس شامل کیا جانا ہے۔


دسویں جماعت کی کتاب ’جمہوری سیاست‘ کے صفحہ 49،48،46 پر موجود تصاویر کو نصاب سے ہٹادیا گیا ہے۔ ان میں دو پوسٹرز اور ایک سیاسی کارٹون شامل ہیں۔ اس کتاب میں ’مذہب، فرقہ واریت اور سیاست‘ کے تحت سیاست میں فرقہ واریتکے کردار کی وضاحت کے لیے 3 کارٹون دیے گئے تھے۔ کتاب میں فیض کی نظم بھی شامل تھی جسے نکال دیا گیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details