اردو

urdu

ETV Bharat / state

پارلیمنٹ سے ممبران پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف انڈیا اتحاد کا ملک گیراحتجاج - اپوزیشن کے 146 ارکان پارلیمان معطل

India Block Protest پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران دونوں ایوانوں سے اپوزیشن کے 146 ارکان پارلیمان کو معطل کیے جانے کے خلاف اپوزیشن انڈیا بلاک کا دہلی سمیت ملگ گیر سطح پر احتجاج جاری ہے۔

Nationwide protest of India Block against suspension of MPs from Parliament
Nationwide protest of India Block against suspension of MPs from Parliament

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 12:38 PM IST

Updated : Dec 22, 2023, 1:23 PM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ سے 146 ممبران پارلیمنٹ کی معطلی کی مخالفت کرتے ہوئے اپوزیشن کے انڈیا اتحاد کی جانب سے ملک گیر احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ کانگریس، این سی پی، ترنمول کانگریس ، اے آئی اے ڈی ایم کے، آر جے ڈی، جے ڈی یو سمیت اتحاد میں شامل دیگر پارٹیوں کے کارکن ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کررہے ہیں۔ دہلی میں بھی کانگریس سمیت دیگر پارٹیوں کے لیڈران و ارکان پارلیمان لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے ارکان پارلیمان کی معطلی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ دہلی کے جنتر منتر پر انڈیا بلاک کے تمام سینئر لیڈران احتجاج کے لیے جمع ہوئے اور مرکز کی بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا۔ اس موقع پر کانگریس صدر راہل گاندھی، این سی پی سربراہ شرد پوار سمیت کئی دیگر اپوزیشن پارٹی کے لیڈروں نے خطاب کیا۔

جنتر منتر پر انڈیا بلاک کے احتجاج میں، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دگ وجئے سنگھ نے کہا کہ، "کیا کبھی اتنے ارکان پارلیمان کو معطل کیا گیا ہے؟ ہم نے صرف وزیر داخلہ سے بیان کا مطالبہ کیا تھا۔"

کیرالہ کے ترواننت پورم میں راج بھون کے سامنے 146 اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف کانگریس کی قیادت والی یو ڈی ایف نے احتجاج کی

یہ بھی پڑھیں:مزید 2 ممبران پارلیمنٹ معطل، اب تک اپوزیشن کے 143 ارکان کے خلاف کی گئی کاروائی

این ڈی گپتا، سندیپ پاٹھک، سنت بلبیر سیسوال اور سنجیو اروڑہ سمیت آپ کے ایم پی آج انڈیا بلاک کے احتجاج میں شامل ہوئے۔ اس سے پہلے ششی تھرور نے کہا کہ ہمارے ملک میں 'پارلیمانی جمہوریت کو خراج عقیدت ' لکھنے کا وقت آگیا ہے۔ کانگریس لیڈر اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف احتجاج میں پارلیمنٹ ہاؤس سے وجے چوک تک معطل ممبران پارلیمنٹ کے مارچ کا حصہ تھے۔ حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ 13 دسمبر کو پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی خلاف ورزی کے واقعہ پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بیان کا مطالبہ کر رہے تھے۔ لوک سبھا کے معطل رکن تھرور نے کہا کہ پیغام بہت آسان ہے، پارلیمانی جمہوریت میں ہم ایسی صورتحال دیکھ رہے ہیں جس میں حکومت، جس کی ذمہ داری پارلیمنٹ کو چلانا ہے، اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔

Last Updated : Dec 22, 2023, 1:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details