اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس کے قومی میڈیا کنوینر مستعفی - سچت سیٹھ

راہل گاندھی کے کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفی دینے کے بعد پارٹی میں استعفی دینے کا سلسلہ جاری ہے اسی کے درمیان آج پارٹی کے قومی میڈیا کنوینر سچت سیٹھ نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔

کانگریس کے قومی میڈیا کنوینر سیٹھ کا استعفی

By

Published : Jul 11, 2019, 7:54 PM IST

سیٹھ نے کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا کو بھیجے اپنے استعفی نامہ میں کہا ہے کہ راہل گاندھی کے استعفی دینے کے بعد ان کا عہدہ پر برقرار رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے یہ ذمہ داری سونپنے کے لیے پارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کانگریس کے قومی میڈیا کنوینر نے اپنے استعفی نامہ میں کہا ہے کہ راہل گاندھی کے پارٹی صدر کے عہدہ سے استعفی کے بعد اپنے عہدہ پر برقرار رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی ان کی رول ماڈ ل رہی ہیں اور انہیں ہمیشہ حوصلہ بخشتی رہیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details