اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوجوانوں کے عالمی دن پرنائیڈو کی مبارکباد

نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے جمعرات کو نوجوانوں کے عالمی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل کا معاشرہ نوجوانوں کی کوششوں سے تشکیل پائے گا۔

نائیڈو نے نوجوانوں کے عالمی دن کی مبارکباد دی
نائیڈو نے نوجوانوں کے عالمی دن کی مبارکباد دی

By

Published : Aug 12, 2021, 2:31 PM IST

ملک کے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے نوجوانوں کے عالمی دن کی مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ذات پات، صنفی امتیاز جیسے سماجی دقیانوسی تصورات کو توڑنے اور معاشرے سے بدعنوانی، ناخواندگی اور غربت کو دور کرنے کے لیے آگے آئیں۔

نائیڈو نے جمعرات کو نوجوانوں کے عالمی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل کا معاشرہ نوجوانوں کی کوششوں سے تشکیل پائے گا۔

نائیڈو نے کہا ، "نوجوانوں کے عالمی دن پر نوجوان ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، نیا معاشرہ مستقبل کے لیے آپ کے نئے ویژن اور آپ کی بے پناہ کوششوں سے تشکیل پائے گا۔ ذات پرستی، صنفی امتیاز جیسے معاشرتی دقیانوسی تصورات کو توڑیں، معاشرے سے بدعنوانی ، ناخواندگی ، غربت کو دور کرنے کے لیے آگے آئیں۔

مزید پڑھیں:
'زبانوں کے تحفظ کے ذریعہ ہی ثقافت اور روایات کا تحفظ ممکن'

انہوں نے کہا ، "کھیل اور مطالعہ دونوں شعبوں میں کامیابیاں حاصل کرن ، صحت مند رہنا، زندگی میں یوگا کو اپنانا، بھارت کی خدمت اور ہم آہنگی کے لبرل سناتن زندگی کے فلسفے کو اپنانا، زندگی کے ہر شعبے میں ہندوستانیت کو اپنانا، اتحاد، سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کریں، ماحول کو آلودگی سے بچائیں۔ "

ABOUT THE AUTHOR

...view details