سوشل میڈیا پر الکا لانبا نے اعلان کیا کہ پارٹی کے ساتھ ان کا سفر 2020 میں ختم ہوجائے گا۔ الکا لانبا کافی عرصہ سے پارٹی کے اعلی قیادت سے ناراض ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 2013 میں آپ کے ساتھ شروع ہوا میرا یہ سفر 2020 میں ختم ہوجائے گا، میری نیک خواہشات پارٹی اور کارکنان کے ساتھ ہمیشہ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ گذشتہ چھ سال یادگار رہں گے،آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔شکریہ۔
ایک ٹوئٹ میں الکا نے کہا کہ آزادانہ طور سے وہ پارٹی کو لگاتار مشورہ دیتی رہی ہیں انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ' میں پارٹی میں نہیں ہوں اس لیے باہر سے ہی ایک خیر خواہ کی طرح سے مشورہ دیتی رہوں گی۔ مانو یا مانو آپ کی مرضی۔ اگر دہلی جیتنی ہے تو اروند کیجریوال کو دہلی پر دھیان دینا چاہیے اور قانون کے مطابق پارٹی کنوینر کا عہدہ سنجے سنگھ کو دے دینا چاہیے۔ تنظیم کا تجربہ بھی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پارٹی کارکنان اسمبلی کے واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر تنقید کی۔
لانبا نے دعویٰ کیاکہ اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائیک کو پانچویں جیت پر انہیں مبارکباد دینے کی وجہ سے انہیں واٹس ایپ گروپ سے نکالا گیا ہےانہوں نے کہا کہ اس طرح کا قدم پارٹی قیادت کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔