اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muslim Women on BJP's Victory: بی جے پی کی جیت کے جشن میں مسلم خواتین شامل - اتر پردیش، اتراکھنڈ اور منی پور میں بی جے پی دوبارہ اقتدار میں واپس

دارالحکومت دہلی کے دین دیال اپادھیائے مارگ پر واقع بی جے پی کے ہیڈکوارٹر پر جشن منایا جا رہا ہے۔ پارٹی کارکنان خوشیاں منا رہے ہیں۔ ایسے میں بی جے پی دفتر میں کچھ با حجاب مسلم خواتین بھی اس جیت کے جشن میں شریک ہونے آئیں۔ Muslim Women Join BJP's Victory

بی جے پی کی جیت کے جشن میں مسلم خواتین شامل
بی جے پی کی جیت کے جشن میں مسلم خواتین شامل

By

Published : Mar 10, 2022, 8:47 PM IST

ملک کی پانچ ریاستوں اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، منی پور، اور گوا میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ Muslim Women Join BJP's Victory

بی جے پی کی جیت کے جشن میں مسلم خواتین شامل

رپورٹز کے مطابق اتر پردیش، اتراکھنڈ اور منی پور میں بی جے پی دوبارہ اقتدار میں واپس آرہی ہے کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کو کامیابی ملی ہے وہیں گوا میں بی جے پی فی الحال آگے چل رہی ہے۔

اب تک ووٹوں کی گنتی کے دوران جو رجحانات سامنے آئے ہیں ان کے مطابق بی جے پی کو اتر پردیش میں 403 میں سے 274 نشستوں پر کامیاب ہوتی نظر آ رہی ہے جبکہ حکومت سازی کے لیے محض 203 نشستیں ہی درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

BJP Won 20 Seats in goa: گوا میں ایک بار پھر کھلا کمل

اس موقع پر دارالحکومت دہلی کے دین دیال اپادھیائے مارگ پر واقع بی جے پی کے ہیڈکوارٹر پر جشن منایا جا رہا ہے۔ پارٹی کارکنان خوشیاں منا رہیں ہیں۔ ایسے میں بی جے پی دفتر میں کچھ با حجاب مسلم خواتین بھی اس جیت کے جشن میں شریک ہونے آئیں۔

اس موقع پر شاہین قریشی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ جشن میں شرکت کرنے آئی ہیں۔شاہین قریشی کا کہنا تھا کہ ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کی کامیابی کا راز یوگی حکومت کے ذریعے عوام میں فلاحی کام کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شراب مفت میں تقسیم کرکے کامیاب نہیں ہوئے بلکہ یوگی حکومت اپنے کاموں کے ذریعے اسمبلی انتخابات میں کامیاب ہوئی ہے۔

انہوں نے حجاب کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی نے ابھی تک حجاب پر کوئی پابندی نہیں لگائی نہ ہی ان کے جانب سے کوئی بیان اب تک سامنے آیا ہے اس لیے ہم یہ نہیں کہ سکتے کی مودی حجاب کے خلاف ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details