اس انتخابات کے تعلق سے یہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ اگر وہ ووٹ ڈالنے جائیں گے تبھی ممکن ہے کہ ملک میں جمہوریت کا نظام قائم ہوگا۔
دہلی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں پر جوش ووٹنگ
ملک کے دار الحکومت دہلے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں مسلم مرد و خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
مسلم اکثریتی علاقوں میں پر جوش ووٹنگ
رمضان المبارک میں ووٹنگ کی تاریخ مقرر کرنے سے کے تعلق سے چند دنوں قبل یہ کہا جا رہا تھا کہ مسلمان روزہ رہ کر ووٹ نہیں ڈالیں گے جبکہ اس کے برعکس آج لوگ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے آ رہے ہیں۔
لیکن یہاں کے اکثر لوگوں کی یہ شکایت رہی ہے کہ اب کی بار ان نام ووٹرلسٹ سے غائب رہا ہے۔