اجودھیا: انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی کارگزار صدر ڈاکٹر نجم الحسن غنی نے بدھ کو کہا کہ ان کی تنظیم پورے ملک میں ہورہے کسان احتجاج کی حمایت کرتی ہے اور ان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔
ڈاکٹر غنی نے بدھ کو یہاں یو این آئی سے بات چیت میں کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کسانوں کے تحریک میں شرکت کرے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ سمجھنا چاہئے کہ اب ملک کے کسان ان پڑھ نہیں ہیں ۔ وہ پڑھے لکھے ہیں اور ہمارے کسان ہیں۔ اگر وہ کھیتی نہ کریں تو ہم لوگوں کا پیٹ نہیں بھرے گا۔ اس لئے اپنے کسانوں کے جو بھی مسائل ہیں اسے فورا سے پیشتر حل کیا جانا چاہے۔
کسان تحریک کو مسلم لیگ کی حمایت - etv bharat news
انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی کارگزار صدر ڈاکٹر نجم الحسن غنی نے کہا کہ ان کی تنظیم ملک میں ہورہے کسان احتجاج کی حمایت کرتی ہے ۔
کسان تحریک کو مسلم لیگ کی حمایت
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بذات خود کسانوں کے لیڈروں سے بات کیوں نہیں کرتے۔ وہ خود کے بجائے مختلف لیڈروں کو بھیج کر باتوں کو مزید طول دینا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم بذات خود سامنے آئیں اور کسانوں کی باتیں سنیں تاکہ اس کا جلد از جلد تصفیہ کیا جاسکے۔