اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیا بی جے پی اور مسلمانوں کے درمیان برف پگھل رہی ہے؟ - sab ka sath sab ka vikas

یہ پرانی دہلی کے چمیلیان میں واقع کا ایک عالیشان ہوٹل ہے۔ یہاں بی جے پی کے مسلم حامیوں کی ایک میٹنگ ہو رہی ہے۔ میٹنگ میں پارٹی کے سینئر مسلم لیڈر شاہنواز حسین پارٹی کے مسلم کیڈر کا حوصلہ بڑھانے پہنچے ہیں۔ اس میٹنگ میں مسلم حامیوں کی بھیڑ بہت کچھ کہہ رہی ہے۔

کیا بی جے پی اور مسلمانوں کے درمیان برف پگھل رہی ہے؟

By

Published : May 6, 2019, 2:26 PM IST

قاری محمد ہارون 20 برس سے بی جے پی میں ہیں۔ برسوں کی وفاداری کے صلے میں انہیں دہلی بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کی صدارت ملی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پارٹی میں رہنا ایک چیلنج ہے۔

بی جے پی میں شامل ہونے کی لوگوں کی وجوہات الگ الگ ہیں۔ کسی کو عزت چاہیے تو کوئی پارٹی میں اپنا سیاسی مستقبل تلاش کر رہا ہے تو کوئی مودی کے نعرہ "سب کا ساتھ سب کا وکاس" پر بھروسہ کرتا ہے۔

کیا بی جے پی اور مسلمانوں کے درمیان برف پگھل رہی ہے؟، ویڈیو

بی جے پی سے وابستہ زیادہ تر مسلم حامیوں کے لیے بی جے پی کے سخت گیر رہنماؤں کے ذریعہ مسلم مخالف بیانات، زیادہ اہمیت نہیں رکھتے اور نہ ہجومی تشدد کے واقعات ان کے لیے پریشان کن ہیں۔ پارٹی کے یہ مسلم کا رکنان بی جے پی کے بڑے مسلم لیڈروں کی طرح ہجومی تشدد کو معمولی جرائم کے زمرے شمار کرتے ہیں۔

ان تمام باتوں کے باوجود بی جے پی کے جلسوں میں پہلے کے مقابلے مسلمانوں کی بھیڑ زیادہ نظر آنے لگی ہے، یہ بی جے پی کے بر سر اقتدار ہونے کا جادو ہے یا کچھ اور؟ دیکھیں ای ٹی وی بھارت کی خصوصی رپورٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details